غارِ حرا جانے کیلئے پہلی کیبل کار کا آغازآئندہ برس متوقع

کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634 میٹر کی بلندی پر ہوگا

 

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو غار حرا تک کیبل کار کے ذریعے پہنچانے کے پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک کھول دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں غار حرا تک جانے کیلئے کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634 میٹر کی بلندی پر ہوگا۔کیبل کار نصب کرنے والی سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا ہے کہ غار حرا تک کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔پراجیکٹ کے سی ای او نے بتایا کہ پراجیکٹ کو زائرین کیلئے آئندہ برس کھول دیا جائے گا۔

b0d06fe6 86b0 4354 8f92 f6ce08f2c856

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے کچھ فاصلے پر واقع غار حرا جانے کے لیے زائرین کو طویل پہاڑی سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے جو خاص طور پر گرمیوں میں بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ بزرگ زائرین اور کمزور افراد کے لیے یہ سفر اور بھی طویل ہو جاتا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے غار حرا تک جانے کے لیے کیبل کار کی تنصیب حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے بہت بڑی خوشخبری کا درجہ رکھتی ہے۔

The first cable car to go to Ghar-e-Hara is expected to start next year،غارِ حرا جانے کیلئے پہلی کیبل کار
ایک تبصرہ چھوڑ دو