top header add
kohsar adart

عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا حلف

عارف علوی نے پشاور میں کارکنوں سے عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا حلف لے لیا

سابق صدر عارف علوی نے پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں سے عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا حلف لے لیا۔

پشاور میں سابق صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان ہر پاکستانی کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہا ہے، ہمارے دل نوچ کر ہی بانی پی ٹی آئی کی محبت ختم کی جا سکتی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد آئین، قانون اورجمہوریت کی سربلندی کے لیے ہے، جدوجہد کی پاداش میں آج عمران خان ناکردہ گناہ میں پابند سلاسل ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب عوام کا سیلاب رواں دواں ہوگا۔

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں عارف علوی نے کارکنوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا حلف بھی لیا۔

عارف علوی نے بتایا کہ میں عمران خان کو منع کررہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دو، جب لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو میں سمجھ گیا کہ میں غلط تھا ، جس کو عوام سے محبت ہے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے وہ نفرتیں پالنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری بیورکریسی بے ایمانی کررہی ہے، سب مل کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More