عمران خان کا انتخابات میں حصہ لینے کا راستہ بند
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی،
جس کے بعد عمران خان کا انتخابات میں حصہ لینے کا راستہ بند ہوگیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کا فیصلہ معطل کرنے درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے،
جس کے مطابق توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا،
جس میں کہا گیا ہے کہ قانون میں سزا معطلی کے آرڈر میں نظر ثانی یا ترمیم کی گنجائش نہیں،
سپریم کورٹ کہہ چکی ہے سزا معطل ہوسکتی ہے فیصلہ نہیں،
سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا نہیں کی تھی۔