top header add
kohsar adart

علی امین کا 9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ

علی امین کا 9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے حوالے سے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔

ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔ آئیے عام معافی کا اعلان کرکے آگے بڑھتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں :۔ تحریک انصاف مذاکرات کی حامی ہے، بیرسٹر گوہر

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دھمکیاں نہیں چلیں گی، راج عوام کا ہے، گورنر راج نہیں چلے گا۔

علی امین نے کہا کہ پی ٹی آئی قصور وار نکلی تو وہ معافی مانگنے کو تیار ہیں، لیکن بے قصور نکلی معافی کون مانگے گا؟

یہ بھی پڑھیں بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن رہے گا، آرمی چیف

انتخابات میں دھاندلی نہیں، دھاندلا ہوا ہے۔ ملک کے محافظوں کو چاہیے کہ ملک کو نااہلوں سے بچا کر پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس دلوائیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی تقریر کا اختتام "پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کے نعرے سے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More