kohsar adart

ضلع مری کانوٹیفکیشن معطل کرنے کیخلاف سیاسی سماجی،کاروباری تنظیمیں سراپااحتجاج

ضلع مری کوبحال نہ کرنے پرشٹر ڈاؤن،پہیہ جام کی دھمکی

ضلع مری کانوٹیفکیشن معطل کرنے کے خلاف مری کی سیاسی سماجی اور کاروباری تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں،مسلم لیگ ن کے  رہنمااور  امیدوار برائے حلقہ این اے 57سردار محسن اخترعباسی، معروف قانون دان سردار مسعوداحمدخان ایڈووکیٹ، تاجر اوردیگرفلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نامعلوم وجوہات کے تحت ضلع مری کے نوٹی فیکیشن کو معطل کیاجسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،مری کوضلع بنانے کیلئے تمام حلقوں کی جدوجہد سے 2022 میں مری کوضلع کا درجہ مل گیا، اب نومولود ضلع کو نگران حکومت نے  معطل کر کے مری اورکوٹلی ستیاں کے عوام کو ضلع کی سہولیات سے یکسر محروم کرنے کی مذموم سازش کی ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،

سردار محسن عباسی نے کہا کہ مری کے حقوق کیلئے بنایا گیا پلیٹ فارم اور ہمارا ایجنڈہ غیرسیاسی ہے، نوٹی فیکیشن کی  معطلی مری کے عوام کے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، عبوری سیٹ کی جانب سے ضلع مری کومعطل کئے جانے کے نوٹیفکیشن کو عدالت عالیہ میں چیلنج بھی کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے فنڈز آنے سے یہاں سکول،کالج اوریونیورسٹی اورکیمپس بنتے اورخطہ کوہسارکے عوام کوتعلیم کی اعلیٰ سہولیات فراہم ہوتیں اورعلاقہ ترقی کرتا۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ اگر فوری طور پر ضلع مری کوبحال نہ کیاگیا توشدید احتجاج کیاجائے گا جس میں شٹرڈاؤن،پہیہ جام ہڑتال سمیت دیگر آپشن پر بھی غورکیاجارہا ہے ہم آنے والی نسلوں کے حقوق کو کسی صورت غصب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ نقصان کوٹلی ستیاں کی پسماندہ تحصیل کے عوام کو بھی ہوا ہے ۔آج لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے نگران حکومت کو تین دن کاالٹی میڈیم بھی دیاکہ بصورت دیگر شدید احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی اس موقع پر معاملات کو دیکھنے کے ایک کمیٹی جسکے چیئرمین کامران مسعود علیوٹ ممبران میں حاجی صابر سہربگلہ،عابدعباسی پھگواڑی،اویس قادر،مفتی طلعت،راشد عبسی،حاجی ارشد کشمیر ی بازار،کنڈہ روات،شفاء احمدعباسی،مبارک عباسی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More