
صوابی تھانے کے اندر دھماکا ،چھت گرنے سے15افراد زخمی
صوابی تھانے کے اندر دھماکا ،چھت گرنے سے15افراد زخمی
صوابی تھانہ کے اندر زوردار دھماکے کے نیتجے میں چھت زمین بوس ہو گئی،دھماکے میں15افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہ ہوسکی،ریسکیو1122 نے 15 افراد ہسپتال منتقل کردیئے،
باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذکردی گئی،
ترجمان کا کہناہے کہ ابھی تک 15 زخمیوں کو لایا گیاجن میں 2 کی حالت نازک ہے، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہرممکن علاج فراہم کیا جارہا ہے،ہسپتال ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کو علاج کی فراہمی کی نگرانی کررہی ہیں۔