صدر منتخب ہونے پرنوازشریف کی آصف علی زرداری کو مبارکباد
آصف زرداری نے نوازشریف کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے آصف زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی،
آصف زرداری نے نوازشریف کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات اتوار کو ہوگی۔