kohsar adart

صبا قمر نے شادی کو زندگی کی اہم ضرورت قراردے دیا

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے زندگی کی سب سے اہم ضرورت قرار دے دیا۔

صبا قمر نے شادی کو زندگی کی اہم ضرورت قراردے دیا
صبا قمر نے شادی کو زندگی کی اہم ضرورت قراردے دیا

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ "مین چاند سی” ،”چیخ” ، "فراڈ” اور”تھکن” میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے ٹاک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شادی اور محبت کے حوالے سے نہ صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا بلکہ اس کی اہمیت پر بھی زور دیتی دکھائی دیں.

 

احسن خان نے گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے صبا سے سوال کیا کہ اکثر عورتوں کے ذہن سے شادی کا خیال نکل جاتا ہے پھر بعد میں انہیں اس کا احساس ہوتا ہے؟”صبا نے جواب دیا بالکل ہوتا ہے , اللّٰہ نے انسان کی زندگی جس طریقے سے بنائی ہے اس میں کچھ چیزیں وقت پر کرنا ضروری ہوتی ہیں اور انہیں کرلینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے؛ حریم شاہ کا طنز

اس پر احسن نے پھر سوال کیا کہ آزاد اور خودمختار ہونے کے باوجود بھی کسی کا ساتھ ضروری ہے ؟اس سوال پر صبا نے جواب دیا کہ کوئی بھی ہو ، محبت اور ساتھی سب ہی کو چاہیے ہوتا ہے

, ریلیشن شپ کسے اچھا نہیں لگتا .احسن نے ایک اور سوال کیا کہ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ اپنے پارٹنر کے بغیر ادھوری ہیں؟ اس پر صبا نے حمایتی انداز میں کہا بالکل، زندگی بغیر محبت کے کچھ بھی نہیں۔

صبا کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا کی دولت یا پیسوں کا کیا فائدہ جب آپ کے پاس بات کرنے کے لئے انسان نہ ہو , پیسہ آپ کا سہارا نہیں بن سکتا،ایک بہت مضبوط اور خودمختار خاتون ہونے کے باوجود حال ہی میں ان کی جانب سے زندگی میں کسی خاص شخص کے ہونے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More