شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری
شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردیے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کا نام ایل سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا گیا عدالت نے تحریری جواب طلب کرلیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا نام سیاسی انتقام کے طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے مزید بات کرنے سے معذرت کی۔