kohsar adart

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں نظر بند

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کردی جبکہ سابق وزیر خارجہ کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا عملہ روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوا،

روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی نہیں ہوسکے گی۔

شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More