
شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی ،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی
شاہ محمود قریشی رہا ۔۔!???????????? pic.twitter.com/yRK3i37UrE
— Sara Mir (@SaraMirGilgity) December 22, 2023
سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ
اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
کی 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی