شاہدآفریدی کا ضلع خیبر جمرود ملک نصیر کوکی خیل کے حجرے آمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی ضلع خیبر جمرود ملک نصیر کوکی خیل کے حجرے آمد، ممتاز قبائلی رہنماء ملک دریا خان آفریدی اور دیگر مشران سے ملاقاتیں کی۔
شاہد خان آفریدی نے پختون قومی جرگہ میں عدم شرکت پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زاتی مصروفیات کی وجہ سے امریکہ میں تھے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشران نے کہا کہ شاہد خان آفریدی پوری قوم کا فخر اور آفریدی قوم کی پہچان ہے جس نے آج قومی اجتماع میں شرکت کرکے ثابت کیا کہ وہ قوم کے خیر خواہ ہیں.
تقریب سے خطاب کرتے ہوے شاہد آفریدی نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کی آواز کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ جائز مطالبات کے حصول کے لیے قوم کے ساتھ کھڑا ہوں لیکن ان تمام مسائل کے باوجود سب سے ضروری امن کا قیام ہے۔
شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ تیراہ متاثرین کی بہالی خوش آئند اقدام ہے جس میں مشران کا کردار لائق تحسین ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ علاقہ میں صحت اور تعلیم کے لیے کام کر رہا ہوں اور تیراہ میں مقامی لوگوں کی تعلیم کے لیے سکول بھی شروع کیا ہے۔ علاقے میں مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ان تمام مسائل کو مل کر حل کریں گے اور جائز مطالبات بات چیت کے زریعے اور بیٹھک سے حل ہونگے .اس کے علاوہ سپورٹس ایکٹویٹیز کو بھی فروغ دینگے ۔ ضلع خیبر کی زمین اور لوگ میرے اپنےہیں، صوبائی اور مرکزی حکومت سے ان کو حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
آخر میں بطور مہمان خصوصی شاہد خان آفریدی نے جمرود میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح بھی کیا اور مقامی لوگوں اور تماشائیوں میں گھل مل گئے