
سیلاب میں پھنسے 70 سے زائد لوگوں کو ریسکیو کرلیاگیا
سیلاب میں پھنسے 70 سے زائد لوگوں کو ریسکیو کرلیاگیا
پنجاب رینجرز کا سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کیلئے امدادی کارروائیاں اور محفوظ مقام پر منتقلی جاری ہے۔ پ
نجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کنگن پور اور کندرکے کے علاقے میں بروقت ریسکیو آپریشن کرکے سیلابی ریلے میں پھنسے 70 کے قریب افراد کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں پنجاب رینجرز کی جانب سے ریسکیو آپریشنز 9 جولائی سے مسلسل جاری ہیں۔
ان آپریشنز میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 300 سے زائد افراد کو ریسکیو کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ابھی بھی پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں کا متاثرہ علاقے میں گشت جاری ہے اور متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔