top header add
kohsar adart

سٹاف لیول معاہدہ ہونے پر پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا،وزیر اعظم

لاہور ( کوہسار نیوز)وزیرا عظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ ہونے پر پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیاہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے قرض پروگرام پورا کرانے میں بڑی مدد کی،

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے چین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،

سری لنکن صدر نے بھی ہماری مدد کی، یو اے ای نے ایک ارب ڈالر اور سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ پورا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی مشکلات کا خاتمہ ہوا،

آئی ایم ایف سے کئی ماہ سے جاری بات چیت مثبت نتیجے پر پہنچی اور سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا،

پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے بچ گیا ہے، پاکستان ڈیفالٹ ہوتا تو میں خود کو معاف نہیں کر پاتا

، ایثار اور قربانی کا جذبہ قوموں کو مشکلات سے نکالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ورلڈکپ 2023،آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، پاکستان درجنوں مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے،عوام دعا کریں یہ آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ ہو، خدا کرے آئندہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، پیرس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا بہت وقت گزر گیا 30 جون میں چند دن رہ گئے ہیں، میں نے کہا ہم نے آپ کی کونسی شرائط نہیں مانیں، اتحادی حکومت نے سب کچھ داؤ پر لگا دیا، پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہم نے کڑوے فیصلے کیے، جان بوجھ کر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی، سری لنکا بننے کی باتیں بھی ہوئیں، غیر ملکی اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔مسافر کوچ اور کار میں خطرناک تصادم، 8 افراد جاں بحق،20زخمی

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معاشی حالت بہترکرنے کی کوشش کی،

موجودہ حکومت نے آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ کیا، گزشتہ حکومت نےعالمی اداروں سے تعلقات خراب کیے

اور آئی ایم ایف معاہدےکی دھجیاں اڑائیں، 2018 تک نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا،

ترقی کی شرح 6.2 تھی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More