top header add
kohsar adart

سوات: 9 ماہ میں 18 خواتین سمیت 24 افراد غیرت کے نام پر قتل

سوات میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران مجموعی طورپر 18 خواتین سمیت 24 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ۔

ان واقعات میں ملوث 27 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات بادشاہ حضرت خان نے بتایا کہ گذشتہ نو مہینوں کے دوران غیرت کے نام پر قتل کی 16 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ان واقعات میں مجموعی طورپر اٹھارہ خواتین اور چھ مردوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے قتل کی دفعہ 302 کے ساتھ دفعہ 311 کا اندارج بھی کیا ہے جو کہ غیرت کے نام پر قتل کے لئے ایف آئی آر میں شامل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعات سوات کے مختلف تھانوں کی حدود میں پیش آئے ہیں ۔ پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث تمام 27 ملزمان کو گرفتا رکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے عدالتوں میں باقاعدہ چالان پیش کردیا ہے ۔

 

زیادہ تر قتل میں فریقین کی رضامندی شامل

انہوں نے غیرت کے نام پر قتل میں ملوث ملزمان کو سزائے نہ ہونے کی وجوہات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ چونکہ غیرت کے نام پر قتل کی زیادہ تر وارداتوں میں باہمی رضامندی ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے بسا اوقات ملزمان کو فائدہ مل جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کی وارداتوں میں پولیس اپنی بھرپور کارروائی کرتی ہے اوربسااوقات مدعی نہ ہونے پر پولیس اپنی طرف سے ہی مقدمات کا اندارج کرتی ہے ۔
ان کامزید کہناتھا کہ بہت سارے واقعات میں پولیس کو ابتدائی طورپر خودکشی کی رپورٹ ملتی ہے لیکن بعدازاں جب تفتیش کی جاتی ہے تو وہ غیرت کے نام پر قتل ثابت ہوتا ہے اور پولیس پھر اپنی مدعیت میں ہی مقدمہ درج کرلیتی ہے ۔

ڈی پی او سوات باشاہ حضرت خان نے بتایا کہ جنوری سے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 19 افراد کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ 129 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ان تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتا رکرلیا ہے اور کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ بیشتر کیسوں میں ملزمان کو سزائی دلوائیں گئی ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ اس دوران خودکشی کے بھی 6 واقعات رونما ہوئے ہیں اور رپورٹس کے مطابق 4 خواتین سمیت 6 افراد نے اپنی زندگی کاچراغ گل کردیا ہے ۔
خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم دی اوکنینگ کے چیف ایگزیکٹیو عرفان اللہ بابک نے بتایا کہ ان کے اعدادوشمار کے مطابق سوات ضلع میں مجموعی طورپر43 خواتین جان سے گئی ہیں ۔ جن میں سے 27 خواتین کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ 9 خواتین سمیت 12افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے اور خودکشی کے ان کو 4 واقعات رپور ٹ ہوئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More