سوات پولیس نے روسی خاتون سیاح کا چوری شدہ لیپ ٹاپ حوالےکر دیا
سوات پولیس نے روسی خاتون سیاح کا چوری شدہ لیپ ٹاپ حوالےکر دیا
سوات میں سیروتفریح کے لئے آنے والی روسی خاتون سیاح کا چوری شدہ لیپ ٹاپ اوردیگر سامان مدین پولیس نے برآمد کرکے خاتون کے حوالے کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس سے سیرتفریح کے لئے پر فضا مقام مدین آنے والی سیاح خاتون لوسی سوات کے پر فضا مقام مدین میں رہائش پذیر تھیں۔
وہ ہوٹل سے باہر گھومنے کے لئے نکلی تھیں کہ اس دوران نامعلوم چور نے کمرے میں گھس کر ان کا لیپ ٹاپ ، نقد رقم اور ایک پاوربینک چوری کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں مری کےمیڈیکل سٹورزپرانسولین نایاب،شوگر کےمریض پریشان
ڈی ایس پی مدین سرکل حبیب اللہ خان نے بتایا کہ پولیس کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے میری سرکردگی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی
جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش شروع کردی اور ہوٹل میں پہلے
سے آنے جانے والے ایک کمسن لڑکے محمد جلال کو پکڑ کر اس کے قبضے سے
چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرکے خاتون کے حوالے کردیا گیا ۔
ڈی ایس پی مدین حبیب اللہ ،روسی خاتون سیاح لوسی کو اس کا لیپ ٹاپ اور دیگر سامان حوالے کررہے ہیں ۔
روسی سیاح خاتون لوسی نے اس موقع پر بتایا کہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا
کہ اس کا چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد ہوگا ۔
انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ میں میرے دومہینوں کے ٹریول کا مکمل ڈیٹا تھا
یہ بھی پڑھیں امریکا، دہشتگردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا
جس کیلئے میں انتہائی پریشان تھی۔ سوات پولیس کے اس کارنامے پر بہت خوش اور مطمئن اور شکرگزار ہوں ۔
روسی سیاح خاتون نے ملزم محمد جلال کو بچہ قراردیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی ۔
تاہم پولیس کو بتایا کہ اس بچے کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے
تاکہ وہ آئندہ اس قسم کے حرکات نہ کرے۔