
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی
،زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔