top header add
kohsar adart

سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی

سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی

فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا۔

2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہوگا جہاں 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

اس کے علاوہ 2030 کا فٹبال ورلڈ کپ تین براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی گئی ہے جبکہ اسی ایونٹ کے ابتدائی تین میچز جنوبی امریکا کے تین ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے۔

جنوبی امریکا میں ہونے والے یہ تین میچز ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More