kohsar adart

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ

 

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہو گئے ،سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا، قاضی فائز ترکش ائرلائن سے استنبول روانہ ہوئے۔

 

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے،سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ائرلائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 پر استنبول روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا اور وہ نارمل انٹرنیشنل لاؤنج کے ذریعے طیارے میں سوار ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More