kohsar adart

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا، انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سندھ ریسکیو ایمبولینس نے اسد عمر کو گھر سے ہسپتال پہنچایا۔

سابق وفاقی وزیر نے ریسکیو ایمبولینس سروس کی تعریف کی ویڈیو بھی شیئر کی ،ویڈیو میں اسد عمر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہے، یہ ایمبولینس اور اس کا عملہ بہت پروفیشنل اور تربیت یافتہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More