زخمی میکسویل نےافغانستان سے فتح کا نوالا چھین لیا
زخمی میکسویل نےافغانستان سے فتح کا نوالا چھین لیا
آئی سی سی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 46 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالیے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ بالترتیب 18 اور صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل مارش 24 اور مارنس لبوشین 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جوش انگلس 0، مارکس اسٹوئنس 6 اور مچل اسٹارک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس وقت کریز پر گلین میکسویل اور پیٹ کمنز بالترتیب 179 اور 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور دونوں بیٹر کے درمیان آٹھویں وکٹ پر 180 رنز کی شراکت قائم ہوگئی ہے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔