روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
پاکستان میں تعینات روسی سفیرالبرٹ خوریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
روسی سفیر اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔
سربراہ جے یو آئی اور البرٹ خوریف کی ملاقات میں پاک روس دو طرفہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔