راولپنڈی،فتح جنگ بم دھماکوں کے 3 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پر بری
راولپنڈی،فتح جنگ بم دھماکوں کے 3 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پر بری
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فتح جنگ بم دھماکوں کے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔
ملزمان عبدالرؤف، عثمان صدیق، قاری خالد پر 4 جون 2014 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فتح جنگ بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے۔