top header add
kohsar adart

دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، تلاش جاری

نیلم ویلی کے  رہائشی 4 نوجوان چہلہ کے مقام پر دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

کئی گھنٹے تک  جدید مشینری کے استعمال کے باوجود سراغ نہ لگایا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق  لوئر پلیٹ لال قلعے کے قریب سے چار نوجوان دریا میں ڈوب گئے ۔ ڈوبنے والوں کا تعلق کیل وادئی نیلم سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈوبنے والوں میں
1- عدیل افضل ولد مدرس افضل
2- باسط مغل ولد محمد روشن
3- شاہد اقبال ولد پرویز
4- یاسر بشیر ولد محمد بشیر شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ اطلاع پرٹیم فورا” موقع پر پہنچی اور ہر ممکن طریقے سے ڈوبنے والوں کو تلاش کیا مگر تاحال کوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ان کے ورثا کی جانب سے کوئی واضح بات سامنے آئی ہے۔شہری حلقوں اور موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ دریا کے کنارےفوٹو گرافی  اور نہانے کو انتظامیہ روک نہیں سکی جس کی وجہ سے ایسے المناک حادثات پیش آرہے ہیں۔

4 youths drowned while bathing in Neelum river, search is onدریائے نیلم میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، تلاش جاری

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More