kohsar adart

خیبر،چاروں پولیس اسٹیشنز میں پہلی بار خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات

ضلع خیبر کے چاروں پولیس اسٹیشنز میں پہلی بار خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو تعینات کر دیا گیا ہے،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے دفتر سے جاری ہونے والے آرڈر کے مطابق لیڈی کانسٹیبل مہک پرویز کی تھانہ علی مسجد جنرل سے تبدیلی کرکے پولیس اسٹیشن لنڈی کوتل میں بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعیناتی ہوگئی ہے جبکہ باڑہ جنرل ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل نائلہ جبار کو تھانہ علی مسجد میں ایڈیشنل ایس ایچ او، وومن ڈیسک پر تعینات لیڈی کانسٹیبل فاطمہ سمین جان کو ایڈیشنل ایس ایچ او باڑہ اور پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل نصرت کو ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود تعینات کر دیاگیا ہے۔

قبائلی اضلاع میں ان غیر معمولی تعیناتیوں پر عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ، سوشل میڈیا پر نوجوانوں نے خواتین ایس ایچ اوز کو خوش آمدید کہا ہے جبکہ بعض حلقوں نے اس اقدام کو موجودہ حالات میں غیر دانشمندانہ قرار دیا ہے

عام لوگوں کے مطابق کانسٹیبل کو ایڈیشنل ایس ایچ او کا عہدہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ قبائلی روایات کی رو سے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے اور حال ہی میں پولیس پر شدت پسندوں کے حملے بھی ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں خواتین کی تعیناتی پولیس کے لئے مزید مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب انضمام کے حامی لوگوں نے خواتین پولیس اہلکاروں  کو ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات کرنے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے خواتین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملےگی اور خواتین بلا جھجک خاتون آفیسر کے سامنے اپنی فریاد کر سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More