top header add
kohsar adart

حکومت 27ویں ترمیم نہیں لاسکتی ہے، لطیف کھوسہ

حکومت 27ویں ترمیم نہیں لاسکتی ہے، لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور نامور وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں ترمیم نہیں لاسکتی ہے، ہمیں مولانا فضل الرحمان کی نیت پر کوئی شک نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سردار لطیف کھوسہ اور وزارت قانون کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ بھول جائیں کہ 27ویں ترمیم آبھی سکتی ہے، ترمیم سے حکومت کا مقصد اپنی مدت کو طول دینا ہے، یہ حکومت اگلی ترمیم نہیں لاسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ 26ویں ترمیم میں انہوں نے قوم کو ہیجانی کیفیت میں رکھا، آئینی ترمیم سے نظام عدل متاثر تو نہیں ہورہا۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ فل کورٹ آئینی ترمیم کے معاملے کو دیکھ لے، جسٹس منصور علی شاہ کا وڈیو لنک پر فل کورٹ میں شرکت کرنا بھی خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہاؤس تو مکمل کرلیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، سینیٹ کا ایوان ابھی تک مکمل نہیں، کے پی سے ارکان سینیٹ میں شامل نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ہمیں جے یو آئی سربراہ کی نیت پر کوئی شک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانے کےلیے 27ویں ترمیم کا ذکر کر رہے ہیں، حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More