حکومت مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کرے،مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا مرزا جان پر قاتلانہ حملہ حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر بد نما داغ ہے، حکومت ان کے قاتلوں کو بے نقاب کرے اور حقائق سامنے لائے۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بے امنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے، مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔