top header add
kohsar adart

حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے پیکا ایکٹ نافذ

 

وفاقی حکومت نے غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے افغانیوں اور غیرملکیوں کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پیکا ایکٹ نافذ کر دیا، وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کردیا،

اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم دفاترمیں مخصوص افسروں کے علاوہ داخلہ بند کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،

وفاقی حکومت نے امپاس کے 6 سیکشنز کے انفراسٹرکچر کو انتہائی حساس قراردیدیا،

سکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسروں اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی۔

حکومت کے اس اقدام سے حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More