kohsar adart

جے یو آئی کے اہم رہنما پارٹی چھوڑگئے

 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے اہم رہنما نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی پرانی پارٹی کو چھوڑ کر نئی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 

سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) چھوڑ دی ہے، رحمت سلام خٹک کی وفاقی وزیر امیرمقام سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وقاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی جانب سے رحمت سلام خٹک کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ سابق صوبائی وزیر رحمت سلام نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، جے یو آئی کے سابق رہنما جلد ایک تقریب میں ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More