top header add
kohsar adart

جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میرا مشن ہے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میری زندگی کا مشن ہے۔

جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میرا مشن ہے،شیخ رشید
جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میرا مشن ہے،شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں ساری قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، نہیں معلوم میں نے چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن اس دوران مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوگئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے اُن کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں، کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللہ ہمیں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More