
جموں و کشمیر تنازع پر بھارت کا بیان،پاکستان کا کرارا جواب
جموں و کشمیر تنازع پر بھارت کا بیان، پاکستان کا کرارا جواب
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرارا جواب دے دیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلیے تنازع کشمیر کا ناگزیر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تنازع کشمیر سلامتی کونسل کے قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہ پاکستان جموں و کشمیر تنازع کے یکطرفہ حل سے متعلق کسی بھی بیانیے کو مسترد کرتا ہے، ایسے دعوے گمراہ کن اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیان بازی اور بے بنیاد دعوے ترک کرے، بھارت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلیے با معنی مذاکرات کا راستہ اپنائے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان سفارت کاری اور بات چیت کےلیے پُر عزم ہے۔ پاکستان دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔