kohsar adart

جارجیا کے دو پولنگ سٹیشنز میں بم کی اطلاع پر ووٹنگ معطل

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران جارجیا کے دو پولنگ سٹیشنز پر بم کی اطلاع کے بعد ووٹنگ کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، تاہم بعد میں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق، جارجیا کے فلٹن کاؤنٹی میں دو مقامات پر بم کی افواہ کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی، یہ صورتحال تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد الیکشن ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ووٹنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

الیکشن ڈائریکٹر نے کہا کہ ووٹنگ کے وقت میں توسیع کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے، جارجیا میں ایک پول ورکر کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے انتخابی عملے کو دھمکی آمیز خط بھیجا، جس میں بم کی اطلاع دی گئی تھی۔

دوسری جانب ایف بی آئی حکام نے بتایا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں پر دہشت گرد حملوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلق جو افواہیں گردش کر رہی ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ حکام نے عوام کو ان فیک الرٹس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More