kohsar adart

تھیٹر اداکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی خاتون ورکر کا تشدد

 تھیٹر اداکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی خاتون ورکر کا تشدد

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کردی ہے۔

 

طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی کو دہشت گرد کہا تھا۔

اداکار طاہر انجم مسلم لیگ ن کلچرل ونگ پنجاب کے صدر ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے داخلی گیٹ پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف لگایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More