تھانہ چھانگلہ گلی:خاوند نے بیوی کو زندہ جلا دیا
ایبٹ آباد (جنید قیوم عباسی سے) زمین کانپی نا آسمان پھٹا ، خاوند نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے اپنی پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے مسمہ م دختر محمد اقبال جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔تھانہ چھانگلہ گلی میں ایف آئی آر درج ملزمان گرفتار اقبال جرم بھی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود تاجوال میں حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا،مقتولہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی. آگ لگنے سے خاتون بری طرح جلھس گئی تھی،ماریہ اقبال کے والد محمد اقبال نے تھانہ چھانگلہ گلی میں رپورٹ درج کرا دی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ھوے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا.خاتون کےشوھر اورخاتون دونوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق ملزم ندیم ولد محمد سلیم قوم کڑلال ساکن تاجوال کا اپنی بھابھی ملزمہ سمینہ زوجہ عامر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر آئے روز ندیم اور اس کی مقتولہ بیوی مسمہ م کا جھگڑا رہتا تھا گزشتہ اتوار روز مقتولہ نے اپنے خاوند اور ملزمہ سمینہ کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا جس پر اس نے اپنے شوہر سے احتجاج کیا اور دھمکی دی کہ وہ یہ سب اپنے میکے میں بتائے گی اس پر ملزم ندیم سیخ پا ہو گیا اور اس نے اپنی بھابھی سمینہ کے ساتھ مل کر مقتولہ مسمہ م کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی آگ لگنے سے مقتولہ بری طرح جلس گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔دریں اثناء مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ چھانگلہ گلی نے دفعہ 302/34 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔