kohsar adart

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کاضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائرکی گئی ہیں۔

دائردرخواست میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظورکرنے کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کردی تھی۔

درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر فریق ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More