top header add
kohsar adart

تعلیمی اداروں میں4 دن کیلئے تعطیلات کا اعلان

تعلیمی اداروں میں4 دن کیلئے تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے 4 دن کیلیے شارع فیصل کے قریب تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

 

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 سے 22 نومبر  تک  شارع فیصل اور حبیب براہیم روڈ پر تعطیل کا اعلان کردیاگیا،کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،شارع فیصل، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور کارساز کےاطراف تمام نجی کالجز اور سکولزبند رہیں گے۔

 

شارع فیصل،حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اورکارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبر سکول و کالجز بند رکھے جائیں گے،ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو ایکسپو سینٹر کے اطراف کے اسکولز و کالجز بند رکھنے کیلئے خط لکھا تھا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More