
بہاولپور،تین گاڑیوں میں تصادم ،5 جاں بحق، 12 زخمی
بہاولپور میں کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ کے ایل پی روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔
جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں ایبٹ اباد میں گیس نے ماں اور چار بچوں کی جان لے لی
اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس، ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں،
انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔