بھارت کو شکست،بنگلادیش انڈر19 ایشین چیمپئن بن گیا
دبئی میں کھیلے جانے والے اس فائنل مقابلے میں بنگلادیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ کلام صدیقی ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں۔
محمد شہاب 40، رضان حسین 47 اور فرید حسن 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پوری ٹیم آخری اوور میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں رہی۔ پہلی وکٹ چار رنز پر گئی اور پھر وکٹیں گرتی چلی گئیں۔
کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ پوری ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بنگلادیش انڈر19 کے عزیزالحکیم پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے تین وکٹیں لیں جبکہ پلیئر آف دا سیریز اقبال حسین نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔