بھارتی کسانوں کا مودی حکومت کیخلاف آج ٹریکٹر مارچ کا اعلان
بھارتی کسانوں کا مودی حکومت کیخلاف آج ٹریکٹر مارچ کا اعلان
بھارت میں حکمراں حکومت کے ہاتھوں تنگ کسانوں کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسان مظاہرین بھارتی پنجاب اور ہریانہ سرحد پر موجود ہیں، ہریانہ میں کسان یونین کی کال پر کسان آج ٹریکٹر مارچ کریں گے۔
دوسری جانب کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ مودی بیوقوف بنانے کے لیے مظاہرین سے خفیہ بات چیت کے لیے وزراء کو بھیج رہے ہیں،
کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت کے مطابق کسان اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں، بھارتیہ کسان یونین آج مظفر نگر میں پنچایت منعقد کرے گی۔
راکیش ٹکیت کے مطابق آج پنچایت میں مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔