بندروں کی بہادری: 6 سالہ بچی کا ریپ ناکام بنا دیا
بندروں کی بہادری: 6 سالہ بچی کا ریپ ناکام بنا دیا
بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کسی صورت کمی دیکھنے میں نہیں آرہی،خواتین اور بچیاں خوف کا شکار ہو کر زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔
وہیں انڈیا میں ایک واقعہ پیش آیا جب بندروں نے 6 سالہ کمسن بچی کی زندگی برباد ہونے سے بچا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے باغپت میں پیش آیا جہاں ایک شخص 6 سالہ بچی کو باتوں میں لگا کر ساتھ لے گیا اور اسے برہنہ کردیا
اسی دوران اچانک بندروں نے اس شخص پر دھاوا بول دیاجس سے وہ خوفزدہ ہو کر فرار ہوگیا۔
والد کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ایک شخص آیا اور اسے بہلا پھسلا کے اپنے ساتھ لے گیا
ملزم نے میری بیٹی کو دھمکایا کہ اگر وہ اس کے ساتھ نہ گئی تو وہ اس کے باپ یعنی مجھے مار ڈالے گا، اگر بندر اس پر حملہ آور نہ ہوتے تو میری بیٹی زندہ نہ رہتی۔