top header add
kohsar adart

بلوچستان،فائرنگ کے دو واقعات،11 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More