top header add
kohsar adart

بارش کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا

بڑے شہروں کی انتظامیہ کو اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی، ریسکیو 1122 کی جانب سے الرٹ جاری
ندی نالوں میں طغیانی، ریسکیو 1122 کی جانب سے الرٹ جاری…فائل فوٹو

1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ 12 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ہیں۔

 

PDMA Punjab has issued an alert، due to heavy rains,پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More