kohsar adart

ایم کیو ایم کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

کراچی (کوہسار نیوز)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بہادرآباد پر اجلاس ہوا،

سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے اجلاس کی صدارت کی ،
جس میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاگیا

،ایم کیو ایم پاکستان کاکہناہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا
، خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا الیکشن میں حصہ نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ اور موقف ہے جس سے ایم کیو ایم کا متفق ہونا ضروری نہیں،
اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ کراچی کی حالیہ ضمنی نشستیں روایتی طور پر ایم کیو ایم ہی کی ہیں،
ضمنی انتخابات کا عام انتخابات سے قبل انعقاد نہ صرف ملک کےلئے معاشی بوجھ ہوگا،
ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے رابطہ کمیٹی کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More