ایف بی آرکی جانب سےجعلی رسیدیں جاری کرنے پر5ریسٹورنٹس سیل
اسلام آباد میں ریجنل ٹیکس آفس نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 5 ریسٹورنٹس سیل کر دیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق صارفین کی شکایات پر ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے رسیدیں جعلی ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق 5 ریسٹورنٹس کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق جعلی رسیدوں سے متعلق ایف بی آر کو مطلع کرنے والے صارفین کو نقد انعامات دیے جائیں گے، ٹیکس قوانین کے مؤثر نفاذ کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔