
ایبٹ آباد پریس کلب میں سینئر صحافی نیاز پاشا جدون کا تعزیتی ریفرنس
شعبہ صحافت میں مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی)ایبٹ آباد پریس کلب میں ہزارہ کے نامور اخبار کے مدیر نیاز پاشا جدون مرحوم کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ صحافت میں مرحوم کی گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔ ریفرنس میں سیاسی،مذہبی وسماجی شخصیات، وکلاء ،صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے۔
اس موقع پر سابق صدر ہائی کورٹ بارحاجی صابر تنولی ،ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے بانی چیئرمین جمیل اختر تنولی ،اہلسنت والجماعت کے حاجی نواز خان ،صدر انجمن اتحاد شہریاں ملک سجاد ،تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نقیب اللہ خان ،صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن ملک نعیم اعوان ،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا ایڈووکیٹ،ثاقب خان صدر علی اصغر خان ،سراج الثقلین خان فرزند مرحوم نیاز پاشا جدون ،سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد ،سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد ،فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رکن محمد عامر شہزاد جدون،صدر اے یو جے ثاقب خان جنرل سیکرٹری عاطف قیوم،سابق صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون ،ایڈیٹر روزنامہ شمال حنیف اعوان ،ایڈیٹر روزنامہ شمال مظفر آباد نصیرخان،نوید اکرم عباسی کے علاوہ دیگر نے مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
محمد نبیل عباسی رہنما پاکستان تحریک انصاف،مفتی جعفر طیار مقبول اعوان، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر معظم خان جدون ،صدر مانسہرہ پریس کلب شہزادجہانگیری ،صدر حویلیاں پریس کلب حاجی قادر بخش ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کےصدرطاہرخان جدون ،سابق تحصیل ممبر ملک محمد وسیم ایڈووکیٹ،سردار شیر دل کے علاوہ ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کابینہ کے عہدیداران اور ممبران اوردیگر بھی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔مقررین کا کہنا تھا نیاز پاشا جدون ایک عہد ساز شخصیت تھے۔وہ معاشرے میں ظلم کے خلاف ہمیشہ جرآت کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد ہزارہ میں صحافت کی بنیاد رکھی۔اور اس شناخت کو پورے ملک میں منوایا ،وہ حق گو ،دلیر ،غریب پرور شخصیت کے مالک تھے ۔انہوں نے اپنی زندگی میں قلمی جہاد میں کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کیا۔تقریب میں مرحوم کی بخشش کے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اس موقع پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مرحوم کے فرزند سراج الثقلین خان کو شیلڈ بھی دی ۔تقریب میں ایبٹ آباد پریس کلب کے ہال کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی نوید اکرم عباسی کی قرارداد منظور کی گئی ۔اور پریس کلب کے مرکزی ھال کو مرحوم نیاز پاشا جدون میموریل ھال کے نام سے منسوب کیا گیا ۔