ایبٹ آباد، ڈی ایس پی گلیات کی گاڑی کھائی میں جا گری ،2 اہلکار زخمی
ایبٹ آباد ( نوید اکرم عباسی)نتھیاگلی ایبٹ آباد روڈ پر کالی مٹی کے قریب ڈی ایس پی گلیات کی گاڑی کھائی میں جاگری۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوراََ موقع پر پہنچی گاڑی میں ڈی ایس پی گلیات عبدالغفور اور دو پولیس اہلکار سوار تھے۔
حادثے میں ڈی ایس پی گلیات عبدالغفور معجزانہ طور پر محفوظ جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں میں عتیق اور سمیع اللّہ نامی پولیس اہلکار شامل ہیں ۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔