kohsar adart

اٹک میں اڈیالہ سے زیادہ گرمی، عمران خان کو دوسری جیل منتقل کیے جانے کا امکان

اٹک میں اڈیالہ سے زیادہ گرمی، عمران خان کو دوسری جیل منتقل کیے جانے کا امکان
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ روز لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا،

اٹک میں اڈیالہ سے زیادہ گرمی، عمران خان کو دوسری جیل منتقل کیے جانے کا امکان
اٹک میں اڈیالہ سے زیادہ گرمی، عمران خان کو دوسری جیل منتقل کیے جانے کا امکان

 

جہاں انہوں نے عام قیدیوں کی طرح ”سی کلاس“ بیرک میں رات گزاری، کیونکہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ”اے“ اور ”بی“ کیٹیگری کے بیرکس ہی موجود نہیں۔
ویسے تو عمران خان کو گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل لے جایا جانا تھا، لیکن حکام نے آخری وقت میں انہیں اٹک جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اب امکان ہے کہ انہیں کسی ایسی جیل میں منتقل کیا جائے گا جہاں ”اے“ اور ”بی“ کلاس بیرکس ہوں۔
ممکنہ طور اس حوالے سے سیاسی قیدیوں کیلئے دو جیلیں زیر غور رہی ہیں، ایک تو اڈیالہ، دوسری لاہور کی کوٹ لکھپت جیل۔
لیکن دونوں کا حال بھی اس موسم میں کوئی اچھا نہیں ہے۔
اس وقت اٹک میں موسمی درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو سی کلاس بیرک کو تندور میں تبدیل کردیتا ہے۔
اسی طرح اڈیالہ میں بھی درجہ حرارت 33 ڈگری سینیٹی گریڈ ہے، جہاں ممکنہ طور پر بی کلاس کا پنکھا کچھ راحت فراہم کرسکتا ہے۔
لیکن عمران خان کو کوٹ لکھپت منتقل کیا گیا تو ان کیلئے مشکل ہوگی، کیونکہ وہاں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، جو شاید پنکھے کی ہوا کو بھی گرم کردے۔
کوٹ لکھپت میں شام تک ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد گرمی میں کچھ کمی متوقع ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More