kohsar adart

او آئی سی اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر ڈٹ گئے

اسرائیل کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو دھمکی ، امریکہ میں او آئی سی اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر ایک ساتھ ڈٹ گئے۔

او آئی سی اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر ڈٹ گئے
او آئی سی اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت پر ڈٹ گئے

اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ نیویارک نے اسرائیل کی جانب سے دھمکی کی شدید مذمت کی ،او آئی سی نے مذمت پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے ایک مشترکہ بیان پر کی ۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی کرسی اور مائونٹ بیٹن کا اصطبل

او آئی سی نے اسرائیلی ریمارکس کو اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل کے خلاف سیاسی جبر کی کارروائی قرار دیا، گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے اداروں کے کردار کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں کالی گھٹا ۔۔قوم عاد پر عذاب کی عبرتناک کہانی

او آئی سی نے اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے عام شہریوں پر مجرمانہ حملوں کی مذمت کی،او آئی سی نے اسرائیلی حملوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروائی ، او آئی سی نے کہاکہ ہم سیکرٹری جنرل پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، محصور لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں قطری عدالت نےبھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سُنا دی

او آئی سی کا مزید کہناتھا کہ سیکرٹری جنرل کے ریمارکس بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور قرار دادوں کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،

اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھنے کیلئے ان کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More