top header add
kohsar adart

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ،پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چیمپئنز کپ سے دستبرد ہوگئے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق خرم شہزاد کی جگہ نعمان علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ خرم شہزاد فٹنس بحال نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ نعمان علی نے آخری ٹیسٹ جولائی 2023 میں کھیلا تھا۔دوسری جانب کامران غلام اور محمد علی کو 15 رکنی اسکواڈ میں نہیں رکھا گیا۔

فاسٹ بولر عامر جمال کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ خراب فارم کے باوجود عبداللّٰہ شفیق بھی 15 رکنی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

نوجوان محمد ہریرہ کو بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوں گے، قومی ٹیم کا کیمپ یکم اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More