
انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ساڑھے دس بجے تک بڑھ گیا
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹکٹس جمع کرانے کے وقت میں ایک بار پھر سے توسیع کر دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت ساڑھے 10 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے،
مقررہ وقت میں ساڑھے دس بجے تک کا اضافہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث کیا گیا ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جمع کرانے کا وقت شام 7 بجے تک کا رکھا تھا،
بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے اس میں مزید 2 گھنٹوں کی توسیع کر کے رات 9 بجے تک بڑھا دیا
اور کہا جا رہا تھا کہ الیکشن کمیشن وقت میں مزید توسیع نہیں کرے گا
لیکن اب سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سے توسیع کر کے
وقت ساڑھے دس بجے تک کا کر دیا ہے۔